تازه خبریں

شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر کی یوسف اخونزدہ سے اظہار ہمدردی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر اور مرکز انجمن امامیہ بلتستان کے صدرعلامہ آغا عباس رضوی نے شیعہ علماء کونسل بلتستان کے فعال کارکن اور سماجی شخصیت محمد یوسف اخونزادہ کے نوجوان اکلوتے فرزند کمیل عباس کی رحلت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ اس افسوسناک موقع پر ہم یوسف اخونزادہ اور لواحقیقن کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔ واضح رہے کہ کمیل عباس اسلام آباد میں تعلیم حاصل کر رہے تھے۔ انکی جسد خاکی کو انکے آبائی قبرستان نیورنگاہ میں سپرد خاک کیا گیا ہے۔ انکی کی نماز جنازہ شیعہ علماء کونسل گلگت بلتستان کے صدر آغا عباس رضوی کی اقتدا میں پڑھی گئی۔