تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی مسلسل رہنمائی ہائیکورٹ میں مسرور جھنگوی نا اہلی کیس منظور

حلقہ پی پی 78جھنگ کے ضمنی الیکشن میں مسرور نواز جھنگوی کامیاب ہوا۔ حلقہ پی پی78 کے امیدوار مظفر عباس تھیم نے کاغذات نامزدگی میں حقائق کو چھپانے اور غلط بیانی کرنے پر مسرور نواز جھنگوی کے خلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پٹیشن دائر کی۔جسے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے مسترد کردیا ۔الیکشن کمیشن کے اس فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی گئی ۔آج مورخہ 21مارچ2018کو مظفر عباس کی اپیل کو منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو ہدایت کی کہ وہ ایک ماہ کے اندر اندر مظفر عباس کی پٹیشن کا میرٹ پر فیصلہ کرے۔ سردار فیض رسول خان جلبانی ایڈوکیٹ سپریم کورٹ اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ نے اس کیس کی پیروی کی۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی مسلسل ہدایات اور رہنمائی کی روشنی میں مظفر عباس نے بھرپور پیروی کی اور سید مسعود الحسن ترمذی ضلعی صدر شیعہ علماء کونسل جھنگ اور سید سکندر عباس گیلانی ایڈوکیٹ نے اس کامیابی میں اہم کردار ادا کیا