رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ خامنہ ای کے مشیر کی صدر متحدہ مجلس عمل مولانا فضل الرحمن سے ملاقات ایران سمیت تمام پڑوسی ممالک سے برادرانہ تعلقات چاہتے ہیں، دوطرفہ اعتماد کی فضا ترجیح اول ہے. مولانا فضل الرحمان
صدر متحدہ مجلس عمل پاکستان مولانا فضل الرحمان سے انکی رہائشگاہ پر ڈاکٹر کمال خرازی (مشیر رہبر انقلاب اسلامی و سربراہ سٹریٹجک کونسل برائے خارجہ تعلقات) کی وفد کے ہمراہ ملاقات، بین الاقوامی پالیسیز، دوطرفہ تعلقات سمیت خطہ کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا.