• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

نائیجیریا کے دار الحکومت میں آیت اللہ زکزاکی کی رہائی کے لیے احتجاجی مظاہرہ

رپورٹ کے مطابق روس اور برطانیہ کے درمیان کشیدگی مزيد بڑھ گئي ہے روس نے 50 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دے دیا ہے۔ برطانیہ کی جانب سے روس کے 23 سفارتکاروں کو ملک بدر کیے جانے کے بعد روس نے بھی 23 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا تاہم اب روس نے مزید 50 برطانوی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا ہے۔ روس کا کہنا ہے کہ برطانیہ اور روس کے ایک دوسرے کے ملک میں سفارتکاروں کی تعداد یکساں ہونی چاہیے۔

اطلاعات کے مطابق سفارتکاروں کی یکساں تعداد کا مطلب ہے کہ کم از کم 27 مزید برطانوی سفارتکاروں کو ملک بدر کیا جا سکتا ہے۔ ہفتے کے روز روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا نے کہا تھا کہ اس کا مطلب ہے کہ برطانیہ کو 50 سے کچھ زیادہ برطانوی سفارتکاروں کو ملک واپس بلانا ہوگا۔ اس کے لیے برطانیہ کو ایک ماہ کی مہلت دی گئی ہے۔ روس نے ان تمام مغربی ممالک کے خلاف جوابی کاررراوئی کی ہے جنھوں نے برطانیہ کی انھی تقلید کرتے ہوئے روسی سفارتکاروں کو ملک سے نکل جانے کا حکم دیا تھا۔