تازه خبریں

متحدہ مجلس عمل کی تنظیم نو جاری صوبہ سندھ میں صدر جمیعت علماء اسلام جنرل سکریٹری اسلامی تحریک نامزد

8اپریل 2018 کراچی:
کراچی جعفریہ پریس : متحدہ مجلس عمل پاکستان صوبہ سندھ کا انتخابی اجلاس جماعت اسلامی کی میزبانی میں کراچی میں منعقد ہوا جس میں خصوصی طور پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری اسلامی تحریک مرکزی ڈپٹی سکریٹری متحدہ مجلس عمل علامہ عارف واحدی و مرکزی سکریٹری جنرل لیاقت بلوچ سنیٹتر غفور حیدری نے شرکت کی اجلاس میں اسلامی تحریک پاکستان سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی،سکریٹری جنرل علامہ اسد زیدی،علامہ ریاض حسینی نے شرکت کی۔متحدہ مجلس عمل کے اس اجلاس میں جمیعت علماء اسلام،جمیعت علماء پاکستان و مرکزی جمعیت اہلحدیث کے رہنما بھی شریک تھے۔