تازه خبریں

شام پر امریکی و اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں اسلامی تحریک پاکستان

جعفریہ پریس : شام پر امریکہ و اس کے اتحادیوں کے حملے کی مذمت کرتے ہیں۔مرکزی دفتر سے جاری بیان میں اسلامی تحریک پاکستان /شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سکریٹری جنرل و مرکزی ڈپٹی سکریٹری جنرل متحدہ مجلس عمل پاکستان علامہ عارف حسین واحدی نے کہا کہ ہم اس عمل کی شدید مذمت کرتے ہیں یہ عمل اسرائیلی مفادات کے تحفظ کے لئے کیا گیا ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جنگ کسی کے مفاد میں نہیں اس سے پوری دنیا کو خطرہ ہے شام کا مسئلہ خود وہاں کی عوام و حکومت حل کرے۔اسلامی تحریک پاکستان کے صوبائی دفاتر سے بھی علحیدہ علحیدہ بیانات میں امریکی حملے کی مذمت کی گئ