تازه خبریں

فرزندان اسلام کا مقدس خون امت کی بیداری اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔ عارف حسین واحدی

فرزندان اسلام کا مقدس خون امت کی بیداری اور امریکہ و اسرائیل کی نابودی کا سبب بنے گا۔ علامہ عارف حسین واحدی

03 Jan 2019

شیعہ علما کونسل کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی کا حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی المھندس اور انکے رفقاء کی شھادت کی مناسبت سے تعزیتی پیغام

‏اِنّٰا لِلّٰہِ وَاِنّٰا اِلَیہِ رَاجِعُونَ

سردار قاسم سلیمانی،اے سرباز وفادار اسلام،اے سرمایہ افتخار برائے اسلام و مسلمین،اے قہر خدا بر دشمنان اسلام،اے راہرو راہ حسین ع،اے بندہ مخلص خدا آپ کو اور آپ کے ساتھیوں کو راہ حق میں شہادت مبارک-
اس دردناک سانحے پر حضرت صاحب العصر والزمان ع،رھبرمعظم انقلاب،تمام امت مسلمہ اور راہروان راہ جہاد و شہادت کو تعزیت اور تسلیت پیش کرتے ھیں،یقیناً حق کی سربلندی اور بقا کے لئے طاغوتی و شیطانی طاقتوں کی طرف سے نہ یہ پہلا وار ھے اور نہ آخری-شہادتوں کا یہ سرخ راستہ پوری تاریخ انسانی میں ایک درخشندہ باب ھے جو جاری ھے اور جاری رھے گا دشمن کی بھول ھے کہ ان فرزندان اسلام کی شہادتوں سے یہ راستہ رک جائے گا۔

امریکا اسوقت پوری دنیا میں نا امنی اور دھشتگردی کا ذمہ دار ھے خاص کر اسلامی دنیا میں اس وقت اس کے فتنے اور سازشیں عروج پر ھیں انشااللہ ان کے ظلم و ستم کا انجام اور زوال نزدیک ھے ان شہداء عزیز کا مقدس خون امت میں مزید جوش و خروش اور بیداری کا اور ظالموں کی نابودی کا سبب بنے گا،جیسے داعش کےفتنے کو شکست ھوئی ھے اسی طرح داعش کے سرپرست آمریکا کو ہر میدان میں ذلت آمیز شکست ھوگی۔

علامہ عارف حسین واحدی کا اپنے تعزیتی پیغام میں کہناتھا کہ یہ مظلومانہ شہادتیں دنیا میں مستضعفین کی قوت اور مستکبرینِ جھان کی نابودی کا سبب بنیں گی۔
خدا وند متعال بحق محمد و آل محمد حاج قاسم سلیمانی، سردار ابو مھدی مھندس ،انکے رفقاء اور تمام شھدائے اسلام کو شھدائے کربلا کے ساتھ محشور فرمائے۔