• غاصب ریاست مکڑی کے جال سے بھی کمزور ہے علامہ عارف حسین واحدی
  • نوشکی قومی شاہراہ پہ مسافر بسوں پر حملہ افسوسناک ہے علامہ شبیر میثمی
  • قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی کی اپیل پر ملک بھر میں القدس ریلیوں کا انعقاد
  • قائد ملت کی اپیل پر جمعۃ الوداع یوم القدس کے عنوان سے منایا جائے گا علامہ شبیر میثمی
  • اسلام آبادپولیس کا عزاداروں پر شیلنگ،تشدد اور مقدمہ بلاجوازہے ، علامہ شبیر میثمی
  • رمضان المبارک 1445ھ کی مناسبت سے علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کا خصوصی پیغام
  • علامہ رمضان توقیر سے علامہ آصف حسینی کی ملاقات
  • علامہ عارف حسین واحدی سے علماء کے وفد کی ملاقات
  • حساس نوعیت کے فیصلے پر سپریم کورٹ مزیدوضاحت جاری کرے ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ شبیر میثمی کی زیر صدارت یوم القد س کے انعقاد بارے مشاورتی اجلاس منعقد

تازه خبریں

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا

اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان انتخابات کیلئے امیدواروں کا اعلان کردیا
آئی ٹی پی گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے الیکشن کیلئے 8 حلقوں سے انتخاب لڑے گی
راولپنڈی /اسلام آباد11اکتوبر 20 20ء (جعفریہ پریس پاکستان ) اسلامی تحریک پاکستان نے گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کیلئے حتمی فہرست کی منظور ی دیتے ہوئے امیدواروں کا اعلان کردیا۔ جس کے مطابق 8حلقوں سے اسلامی تحریک کے امیدوار الیکشن میں حصہ لیں گے۔ اس بات کا فیصلہ اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ برائے انتخابات گلگت بلتستان کے گذشتہ روز منعقد ہونے والے اجلاس میں کیا گیا۔
پارلیمانی بورڈ کے سربراہ علامہ عارف حسین واحدی کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ کے ممبران علامہ محمد رمضان توقیر، علامہ ڈاکٹر شبیر حسین میثمی، علامہ شیخ مرزا علی،دیدار علی اور محمد یوسف اخونزادہ شریک ہوئے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے پلیٹ فارم سے گلگت 1سے سید مصطفی شاہ، گلگت 2سے فقیر شاہ، گلگت 3سے ضیاءالدین ایڈووکیٹ، نگر 1سے محمد باقر شیخ ، سکردو 1 سے محمد عباس ایڈووکیٹ، سکردو 2سے محمد شبیر حافظی، سکردو 4سے کیپٹن (ر) محمد علی سکندر اور کھرمنگ سے محمد علی خان کاچو انتخابات میں حصہ لیں گے۔
اسلامی تحریک پاکستان کے پارلیمانی بورڈ نے اس توقع کا اظہار کیا کہ گلگت بلتستان کی غیور اور باشعور عوام ماضی کی طرح اس بار بھی اسلامی تحریک پاکستان کا بھرپور ساتھ دیں گے اور آئی ٹی پی کے امیدواروں کی کامیابی کو یقینی بنائیں گے۔