•  ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  • فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
  • راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
  • یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
  • یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
  • دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
  • سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
  • انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
  • بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

دنیا کے مسائل کی بنیاد امریکی سامراجیت، جو کسی اصول کو ماننے کا پابند نہیں قائد سید ساجد نقوی

سری نگر میں جی 20 ممالک کا اجلاس بین الاقوامی بد عہدی کی واضح مثال ہے

سری نگر میں جی 20 ممالک کا اجلاس بین الاقوامی بد عہدی کی واضح مثال ہے

کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا، بین الاقوامی فورم کی متنازعہ خطے میں انعقاد عالمی چارٹرز اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، ،قائد ملت جعفریہ پاکستان کا ردعمل
  راولپنڈی ،اسلام آباد21 مئی 2023 ء( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سری نگر میں G20 کانفرنس کے انعقاد پر تشویش کا اظہار، کہا کشمیر تقسیم برصغیر کا نا مکمل ایجنڈا ہے، متنازعہ علاقے میں بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد بین الاقوامی چارٹرز،اقوام متحدہ کی قراردادوں کی سنگین خلاف ورزی ہے، حریت کانفرنس کے موقف کی بھرپور تائید کرتے ہیں ۔
ان خیالات کا اظہار انہوںنے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جمو ں و کشمیر کے دارالحکومت سری نگر میں G20کانفرنس کے انعقاد پر اپنے رد عمل میں کہاکہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے، مسئلہ کشمیر بین الاقوامی مسائل اور تنازعات میں صف اول میں شامل ہے، ایسے علاقے میں بین الاقوامی فورم کی کانفرنس بھارت کی بین الاقوامی چارٹر، اقوام متحدہ کی قراردادوں اور باہمی احترام کے اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے ، چین جیسے دوست ملک کابائیکاٹ واضح کرتاہے کہ یہ معاملہ کتنی اہمیت کا حامل ہے ، آج تک کشمیری اپنے حق خو د ارادیت کےلئے ظالم و جابر فوج کے سامنے سینہ سپر ہیں ، حریت کانفرنس کی جانب اس موقع پر کئے جانیوالے اعلان ، احتجاج، ہڑتال کی مکمل حمایت کرتے ہیں ۔پاکستان کو کشمیری قوم کے وکیل کے طور پر مضبوط انداز میں بین الاقوامی برادری کے سامنے اس مسئلے کو پیش کرتے رہنا چاہیے ۔