راولپنـــــڈی
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے ملاقات کی۔ ملاقات میں قومی ملی مسائل گفتگو ہوئی۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قائد محترم کو اربعین کے لیے عراق جانے والے زائرین کے مسائل کے حل کے لیے وزیر داخلہ کے ساتھ عراق دورے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور عراقی وزیر اعظم اور عراقی وزیر داخلہ سے ملاقاتوں میں پاکستانی زائرین کے مسائل کے حل اور ان پر اٹھائے گئے عراقی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔ جس کو قائد محترم نے خوش آئند قرار دیتے ہوئے مرکزی سیکرٹری جنرل کی کاوشوں کو سراہا۔ ملاقات میں ترمیمی بل ایکٹ ، عزاداری پر مختلف حیلے بہانوں سے قدغن لگانے کی ناکام کاوشوں اور یکساں نصاب تعلیم کے مسائل پر غور و خوص کیا گیا اور اس ضمن میں اقدامات کو حتمی شکل دی گئی۔ ملاقات میں قائد محترم نے مستقبل میں ایجنڈے پر رہنمائی فرمائی اور تسلسل کے ساتھ اقدامات کرنے پر زور دیا۔
اور کل نواب شاہ کے قریب پیش آنے والے ٹرین کے افسوس ناک واقع کی قائد محترم کو تفصیلی رپورٹ بھی پیش کی بر وقت جعفری جوانوں کے قدامات کو قائد محترم نے سراہا اور دنیا سے چلے جانے والوں کے لیے دعائے مغفرت کی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا بھی کی اور مرکزی سیکرٹری جنرل کو مزید تیز اقدامات کرے کی ہدایات بھی دیں۔
ــ




