• جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو بطور چیف جسٹس مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر حسن میثمی
  • یکم ربیع الاول کے احتجاج کی تیاریوں پر اظہار تشکر مزید تیاری رکھنے پر تاکید دفتر قائد ملت جعفریہ پاکستان
  • علامہ سید تقی شاہ نقوی سندھ کے دورے پر
  • امام حسین نے بقائے اسلام کیلئے عظیم قربانی دی، علامہ عارف واحدی
  • شیعہ علماء کرام کا خصوصی وفد گلگت پہنچ گیا علامہ شبیر میثمی وفد کے ہمراہ
  • آیت اللہ شیخ محمد حسین نجفی کے انتقال پر علامہ شبیر حسن میثمی کی تعزیت
  • یــوم آزادی پاکســـتان محبـــت اخوت اور تمام طبقات کےحقوق کا درس دیتا ہے
  • قیادت و تنظیم کے وفادار مولانا غلام عباس جویو انتقال کرگئے
  • متنازعہ فوجداری بل بارے جلد قومی لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گا، علامہ شبیر میثمی
  • نواب شاہ کے قریب ٹرین حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہیں

تازه خبریں

فوجداری قانونی ترمیمی ایکٹ عوام میں بدامنی و انتشارکا موجب بنے گا ، ترجمان قائد ملت جعفریہ

فوجداری قانونی ترمیمی ایکٹ عوام میں بدامنی و انتشارکا موجب بنے گا ، ترجمان قائد ملت جعفریہ

فوجداری قانونی ترمیمی ایکٹ عوام میں بدامنی و انتشارکا موجب بنے گا ، ترجمان قائد ملت جعفریہ
سینٹ کے آخری دن میں ڈھڑا ڈھڑ بلوں کو تھوک کے حساب سے منظوری عجلت میں پاس کرنا تعصب اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے
پاکستان میں عوام حقوق کی علمبرداروں سے اپیل کہ وہ اس بل کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں اور اس مذہبی منافرانہ و متعصبانہ بل کو مسترد کردیں ، ترجمان
عوام کو آپس میں لڑانے کی اس مذموم سازش کے خلاف ہر محب وطن شہری ترمیمی بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے، ترجمان قائد ملت جعفریہ پاکستان
اسلام آباد /راولپنڈی 7 اگست 2023 ء ( جعفریہ پریس پاکستان )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کے ترجمان نے فوجداری قانونی ترمیمی ایکٹ 2021 کی سینٹ سے منظوری کو عوام کے اتحاد و یکجتی کے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس بل کے نفاذ سے عوام کے مذہبی اور شہری حقوق سلب اور بین المذائب ہم آہنگی متاثر ہو گی۔ سینٹ سے متازعہ بل کی منظوری کے ردعمل میں اپنے ایک بیان میں قائد ملت جعفریہ پاکستان کے ترجمان نے واضح کیا کہ عوامی سطح پر پہلے ہی مذہبی منافرانہ و متصبانہ بل کو مسترد کیا جا چکاہے اور اس بل کے نفاذ کو روکنے کے لیے ممکنہ کوششیں جاری رہیں گی ان کے بقول پاکستان کی ایک بڑے مکتبہ فکر کی رائے لیے بغیر پہلے قومی اسمبلی کے عدم کورم میں اور پھر سینٹ کے آخری دن میں ڈھڑا ڈھڑ بلوں کو تھوک کے حساب سے منظور کرنے کے دوران کم سینٹرز کی حاضری میں اس بل کو عجلت میں پاس کرنا تعصب اور فرقہ واریت کو فروغ دینے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا ملکی قوانین کی موجودگی میں ظالمانہ سزاوں کے اس بل کی منظوری نے قلعی کھول دی ہے اور یہ ثابت ہو رہا کہ عوام کے مذہبی اور سیاسی حقوق جو آئین پاکستان میں سب مذاہب کے پیروکاروں کو حاصل ہیں کو سلب کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے پاکستان میں عوام حقوق کی علمبرداروں سے اپیل کہ وہ اس بل کے خلاف ہر فورم پر آواز بلند کریں اور اس مذہبی منافرانہ اور متصبانہ بل کو مسترد کر دیں۔ ترجمان نے بل کے جزیات کو تکفیری انتہا پسندوں کے ہاتھ میں تیز دھار خنجر اور دھماکہ خیز مواد سونپنے کے مترادف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ قانون عوام میں بدامنی، انتشار، تفریق اور تقسیم کا موجب بنے گا لہذا انہوں نے اپیل کی کہ عوام کو آپس میں لڑانے کی اس مذموم سازش کے خلاف ہر محب وطن شہری ترمیمی بل کے خلاف صدائے احتجاج بلند کرے۔