تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان سے مختلف وفود کی ملاقات

جعفریہ پریس پاکستان : قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاکستان کے مختلف صوبوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے ملاقاتیں کیں

راولپنڈی

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے آغا شیخ مرزا علی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں محترم شیخ احمد حسین ترابی،محترم یوسف اخونزادہ،اور سخی احمد جان شریک تھے ۔ ملاقات میں علاقائی و ملکی سیاسی صورتحال سمیت قومی و تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا قائد محترم نے وفد کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا

گجرات سے آئے ہوئے وفد کی قائد ملت جعفریہ سے ان کی رہائش گاہ راولپنڈی میں ملاقات۔۔
ملکی سیاسی صورتحال اور تشیع کے کردار بالخصوص اسلامی تحریک کی پالیسی پر تفصیلی گفتگو۔
وفد میں میر ثقلین اکبر (سیکرٹری فنانس حسینیہ ٹرسٹ)، عبداللہ رضا(جنرل سیکرٹری شیعہ علماء کونسل ضلع گجرات)، علی رضا(ڈویژنل آرگنائزر جے ایس او گجرات)، حسن مجتبی شامل تھے،
وفد نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ان کے دیرینہ ساتھی عالم با عمل شیخ محسن۔علی نجفی کی وفات پر تعزیت کی اور فاتحہ پڑھی۔
قائد ملت جعفریہ کو گجرات کی سیاسی صورتحال کے بارے میں تفصیلی گفتگو ہوئی۔
قائد ملت نے جعفریہ نے مومنین کے حق میں دعا اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔