•  ملک میں ایک بار پھر فرقہ پرستی و انتہا پسندی کو فروغ دیاجارہا ہے ، زاہد آخونزادہ
  • فرقہ پرستی و انتہا پسندی دوبارہ سر اٹھا رہی ہے جسے روکنے کی ضرورت ہے،زاہد علی آخونزادہ
  • راولپنڈی کہوٹہ بس حادثے میں بیس سے زائد قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرا دکھ ہے
  • یوم آزادی کے موقع پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ برادر محمد اکبر
  • یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد پیش کرتے ہیں علامہ شبیر میثمی
  • دفتر خارجہ کی جانب سے متضاد بیانات قابل افسوس ہیں علامہ شبیر میثمی
  • سید محمد حسن سبزواری کی قائد ملت جعفریہ سے گفتگ
  • گلگت بلتستان کے تاجروں کے ٹیکسز کے مسائل فوری حل کئے جائیں
  • انجمن حسینیہ کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،
  • بھکھی شریف شیخوپورہ ، جلوس عزا پر حملہ آور شرپسند عناصر کو فی الفور گرفتار کیاجائے ،علامہ شبیر میثمی

تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ پاکستان کی تاکید پر پاکستان بھر میں اربعین امام حسینؑ

 چہلم (اربعین)  1446 ھ کے موقع پر  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

 چہلم (اربعین)  1446 ھ کے موقع پر  قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام
راولپنڈی /اسلام آباد 25اگست 2024ء (     جعفریہ پر          )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید الشہدا اور شہدائے کربلا کے چہلم کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ کربلا کے بعد یہ اصول طے ہوگیا کہ رہتی دنیا تک آزادی کی جدوجہد ہو یا ظلم و ناانصافی کے خلاف قیام’ آمریت کے خلاف مزاحمت ہو یا امر بالمعروف و نہی عن المنکرکے فریضے کی انجام دہی’ ہر مرحلے میں سیدالشہداء کی ذات اور کردار کو رہنما تسلیم کیا جائے گا اور اپنی جدوجہد کی بنیاد حسین  کی سیرت اور اصولوں کو مدنظر رکھ کر رکھی جائے گی یہی وجہ ہے کہ ماضی میں جتنی تحریکوں’ جدوجہد اور انقلابات نے فکر حسینی سے صحیح استفادہ کیا ،دنیا پر غالب ہوئے اور اپنے اہداف میں کامیاب او ر کامران ہوئے۔ سید الشہداء کی فکر انگیز تحریک سے آگاہی و آشنائی حاصل کرکے اتحاد و وحدت’ مظلومین کی حمایت’باطل قوتوں سے نفرت کی ارتقائی منازل طے کرکے دنیا میں کامیابی اور اخروی نجات کا سامان بھی فراہم کرسکتا ہے۔علامہ ساجد نقوی نے کہا کہ عزاداری سیدالشہداء کے پروگرام اور تقاریب فکرحسینی کی ترویج کا ذریعہ ہیں جبکہ پاکستان کے شہریوں کے آئینی و قانونی حقوق اور شہری و انسانی آزایوں کا حصہ ہیں لہذا عزاداری کے پروگراموں کو روکنا یا ان میں رکاوٹ ڈالنا زیادتی اور خلاف آئین ہے۔حکمران اپنے شہریوں کی آزادیوں اور حقوق پر قدغن نہ لگائے اور ان کی آزادیوں کی حفاظت کریں اور عزاداری و ماتم داری کے جلوسوںاور مجالس کے انعقاد کے سلسلے میں اپنی انتظامی ذمہ داریاں دیانت داری سے ادا کریں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان نے یہ بات زو ر دے کر کہی کہ وحی الہی کے مطابق مسلمان آپس میں بھائی بھائی ہیں اور یہ اُمت ایک اُمت ہے لہذا تمام مسالک کے  مقدسات کو ملحوظ خاطر رکھ کر اخوت’ بھائی چارے’ باہمی احترام’ برداشت اور تحمل کا مظاہرہ کیا جائے’ عالم اسلام سید الشہداء کی فکر انگیز تحریک سے آگاہی و آشناہی حاصل کرکے اتحاد و وحدت’  فلسطین و کشمیر کے مظلومین کی حمایت’  باطل قوتوں سے نفرت کی ارتقائی منازل طے کرکے اپنی اخروی نجات کا سامان بھی فراہم کرسکتا ہے امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ تاریخ انسانی کے کربلا جیسے معرکہ حق و باطل میں سرفراز و سربلند حضرت سید الشہداء کی تعلیمات پر عمل پیرا ہوتے ہوئے اتحاد و وحدت کے ذریعہ دشمنان اسلام کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن جائیں اور سامراجی قوتوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا کر اپنے زندہ و بیدار ہونے کا ثبوت دیں۔آخر میں قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے مکران کوسٹل ہائی وے پر زائرین بس حادثے میں11 قیمتی جانوں کے ضیاع اور 30سے زائد زخمی ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بس حادثے میں شہید زائرین کے لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔حکومت زائرین کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں میں پہنچانے کیلئے خصوصی اقدامات کرے اورمتاثرہ افراد و زخمیو ںکی ہر ممکن بروقت طبی امداد کو یقینی بنایا جائے ، علامہ ساجد نقوی نے مرحومین کے لواحقین سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاکی ۔