تازه خبریں

جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ایک الٰہی تنظیم ہے جس میں شامل ہو کر مشن انبیاؑ و آئمہ ؑ کا حصہ بنیں۔ مرکزی آرگنائزر جے ایس او طالبات پاکستان

جعفریہ پریس – جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان کی مرکزی آرگنائزر سیدہ سدرہ نقوی نے 28 اپریل 2015 بروز سوموار، سنجوال کینٹ راولپنڈی ڈویژن کا دورہ کیا اورطالبات سے ملاقات کی جس میں انھوں نے کہا جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن طالبات پاکستان ایک الٰہی تنظیم ہے جس میں شامل ہو کر مشن انبیاؑ و آئمہ ؑ کا حصہ بنیں ، اور یہ یقین رکھیں کہ آپ کو خدا نے عظیم امور کے لئے منتخب فرمایا ہے۔ لہذا نمائندہ ولایت فقیہ کے حامی و مددگار بنیں ۔ مرکزی آرگنائزر نے خواہر مریم فاطمہ الحسینی کوآرگنائزر نامزد کیا اور تنظیمی امور پر سیر حاصل گفتگو کی۔