جعفریہ پریس لاہور ملی یکجہتی کونسل کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر کی زیر صدارت جامعۃ المنتظر میں منعقد ہوا جس میں خصوصی شرکت نمائندہ ولی فقیہ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے کی اجلاس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامه عارف حسین واحدی آیه الله حافظ ریاض حسین نجفی،صاحبزاده ابوالخیر زبیر،لیاقت بلوچ،حافظ عاکف سعید تنظیم اسلامی،آصف لقمان قاضی،علامه قاضی نیاز حسین نقوی،پروفیسر محمد ابراهیم،جناب ثاقب اکبر،عبد المتین آخوندزاده،ڈاکٹر وسیم اختر،علامه افضل حیدری اور مختلف جماعتوں کے اهم راهنما شریک هوئے،فیصله هوا که حقوق نسواں بل بنیادی اسلامی خاندانی نظام کو تباه کرنے کی سازش هے،اس کی مذمت کرتے هیں،اس پر تحقیقی علمی کام کے لئے ایک کمیٹی قائم هوئی جو علمی دینی حوالے سے تحقیق کر کے شق وار تحقیق کریں گے که اس میں کونی شقیں قرآن و سنت کے خلاف هیں،علامه عارف واحدی بهی اس کمیٹی کے ممبر هونگے،،،27 مارچ کو ممتاز قادری کے چهلم میں ملی یکجهتی کا ایک وفد جائیگا،ملی یکجهتی کونسل کی ڈویژن سطح تک تنظیم نو شروع کی جائے گی