24ستمبر کراچی میں ہزاروں افراد ریاست اور اداروں کو پیغام دیں گے اپنے حقوق سے پیچھے نہیں ہٹیں گے
شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی کی کراچی میں اہم پریس کانفرنس (ضرور سنیں)
محرم کی آمد ہے عوام میں شدید بے چینی ہے ہم دیکھ رہے ہیں کہ عزاداری امام حسین ؑ کو مختلف بہانوں سے محدود کرنے کی کوشش کررہی ہے یہ دعوت اتحاد ہے یہ کسی فرقہ کے خلاف نہیں یہ پاکستان کے استحکام کا ہتھیار ہے ہمیں قتل کیا گیا مگر ہم تصادم سے دور رہے ہمارے زائرین کو راستے میں شناخت کرے مارا گیا تاکہ یہ تصادم کا راستہ اختیار کریں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی مدبرانہ پالیسی سے قوم تصادم سے دور رہی 24سمتبر کو نشترپارک میں ہزراوں افراد شرکت کریں گے سندھ بھر سے قافلے آئیں گے ہم دوٹوکانداز میں ریاست کو بتادینا چاہتے ہیں کہ عزاداری جلوس عزا و مجالس سے ایک انچ بھی پیچھے ہٹیں گے ہوسکتا ہے اس کانفرنس کے بعد ہم ایسا اقدام کریں جو سب کے لئے مثالی ہو