حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
حکیم الامت ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کا ایک سو انتالیسواں یوم ولادت آج انتہائی عقیدت واحترام کیساتھ منایا جا رہا ہے۔ عظیم فلسفی شاعر اور مفکر پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔جن میں حکیم الامت کی فکر و تعلیمات پر روشنی ڈالی جائے گی۔ لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب ہو یٔ پاک بحریہ کے دستے نے گارڈز کے فرائض سنبھالے۔ کموڈور ساجد محمود شہزاد تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔انہوں نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھایٔ ، فاتحہ پڑھی اور امت مسلمہ کی سر بلندی کے لیۓ دعا کی ۔