انڈونیشیا:فضائیہ کا ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ۔13افراد ہلاک
انڈونیشیا میں فضائیہ کا “سی ون تھرٹی “ٹرانسپورٹ طیارہ گر کر تباہ ہونے سے تیرہ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حکام کے مطابق حادثہ پاپووا صوبے کے پہاڑی علاقےمیں خراب موسم کے باعث پیش آیا۔طیارہ “تمیکا “شہر سے “وامینا” جا رہا تھا۔جائے حادثہ کا پتہ لگا لیا گیا ہے اور ہلاک ہونے والوں کی لاشیں “وامینا”لائی جا رہی ہیں۔طیارے میں تین پائلٹ، آٹھ ٹیکنیشنز، ایک نیویگیٹر اور اور فوجی افسر سوار تھا۔