قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے ضلع بھکر میں 300ہینڈپمپس کی تنصیب
اب تک قائد ملت جعفریہ پاکستان کی طرف سے ضلع بھکر کے مختلف مقامات میں تقریباً 500ہینڈپمپس نصب کیے جا چکے ہیں۔
کلورکوٹ( ثقلین فردوسی):قائد ملت جعفریہ پاکستان ،نمائندہ ولی امرمسلمین حضرت آیۃُاللہ علامہ السید ساجد علی نقوی مدظلہ العالی کی طرف سے مولانا محمدرمضان نعیمی صاحب(پرنسپل جامعۃُالعباس ؑ الجعفریہ کلورکوٹ)کی زیرنگرانی ضلع بھکر کی تحصیل منکیرہ میں130ہینڈ پمپس ،تحصیل بھکرمیں150ہینڈپمپس اورتحصیل دریاخان میں 20ہینڈ پمپس نصب کروائے گئے ہیں ۔تمام ہینڈ پمپس کسی مذہبی،سیاسی،فرقہ واریت کی قید سے ہٹ کہ عوامی جگہوں پہ لگائے گئے ہیں ۔ پراجیکٹ میں تمام تر انتظامی امور محمد حسین اصغر،مولانا ناصر عباس خان ،،محمد ثقلین فردوسی(ضلعی صدر جعفریہ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن ضلع بھکر) ،رجب علی روحانی،سید صباحت حسین نقوی،اسد عباس اور جعفر رضا نے بہترین انداز سے بے لوث خدمات سر انجام دیں۔قائد ملت جعفریہ پاکستان کے بہترین اقدام کو عوام الناس نے احسن انداز سے سراہتے ہوئے دعائیں دی کہ اللہ رب العزت فرزند علی ؑ و بتول ؑ ،دھڑکنِ دلِ ملت اسلامیہ پاکستان ،نمائندہ ولی فقیہ ،رہبرِ شیعان پاکستان حضرت آیۃُاللہ علامہ المجاہد السید ساجد علی نقوی دام ظلہ العالی کو طول عمر عطا فرمائے ،ان کا سایہ تا ظہورِ قائم عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہمارے سروں پہ ائم و دائم رکھے ۔الہی آمین