تازه خبریں

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پر تعزیتی پیغام

قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کا ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

٭۔۔۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے معروف ماہرِ تعلیم، دانشور اور ادیبہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔
٭۔۔۔ فرمایا کہ ڈاکٹر عارفہ سیدہ زہرا کی وفات پاکستان کے علمی و ادبی حلقوں کیلئے ایک بڑا نقصان ہے۔
٭۔۔۔ انہوں نے کہا کہ مرحومہ نے اپنی پوری زندگی علم، تحقیق، تعلیم اور خدمتِ انسانیت کے لیے وقف کر کے ایک روشن مثال قائم کی۔
٭۔۔۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان نے کہا کہ مرحومہ کی علمی خدمات اور قومی زبان کے فروغ کیلئے کاوشیں تادیر یاد رکھی جائیں گی۔
٭۔۔۔ آخر میں انہوں نے سوگوار خانوادے اور علمی برادری سے دلی ہمدردی و تعزیت کا اظہار کیا۔