قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے ممبر اسمبلی اسلامی تحریک گلگت بلتستان جناب ایوب وزیری اور جناب شیر باز، کوآرڈینیٹر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں گلگت بلتستان کی موجودہ سیاسی و مذہبی صورتحال، عوامی مسائل، اور تنظیمی امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
وفد نے علاقے کے مختلف امور اور عوامی مشکلات سے قائد ملت جعفریہ کو آگاہ کیا۔
قائد محترم آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے وفد کی گزارشات پر رہنمائی فرمائی اور ملک و ملت کی ترقی و استحکام کے لیے دعا کی۔
انہوں نے زور دیا کہ گلگت بلتستان میں امن، تعلیم، اور دینی بیداری کے فروغ کے لیے مشترکہ کاوشیں ناگزیر ہیں۔
آخر میں قائد ملت جعفریہ نے وفد کیلئے نیک خواہشات اور کامیابی کی دعا کی۔