عزیزانِ گرامی!
میں سب سے پہلے محترم اراکینِ مجلسِ نظارت کا خیر مقدم کرتا ہوں، ان کی کوششوں اور کاوشوں کی قدردانی کرتا ہوں۔
مرکزی صدر جے ایس او اور ان کی کابینہ کے افراد اور تمام جے ایس او کے شرکاء و حاضرین کی حوصلہ افزائی کرتا ہوں اور اس کنونشن کے انعقاد پر تحسین کہتا ہوں۔
جے ایس او ایک طلبہ تنظیم ہے، اس کا دستور، اہداف و مقاصد ہیں۔ میری خواہش یہ ہے کہ جے ایس او کو ایک تحریک کی حیثیت سے کام کرنا چاہئے، مشن اور پیغام کی حیثیت سے آگے بڑھنا چاہئے۔
تنظیم کے دستور میں اہداف موجود ہیں، ان اہداف کو سامنے رکھتے ہوئے، ان کی ترجیحات کو مدنظر رکھ کر طلبہ برادری کے اندر ایک تحریک و مشن کی حیثیت سے اور جذبے سے کام کرنے کی ضرورت ہے۔
موجودہ دور کے تقاضوں کو مدنظر رکھ کر طلبہ کی جو ضروریات، مسائل و مشکلات ہیں، ان کو جس حد تک ممکن ہو حل کرنے کی ضرورت ہے۔ ایسا انداز اختیار کرنے کی ضرورت ہے جس سے جے ایس او کو ایک امتیازی مقام حاصل ہو، اور یہ ایک ممتاز طلبہ تنظیم کی حیثیت سے سامنے آئے جو طلبہ کی اصلاح و فلاح کے لیے کوشاں ہے۔
اس پیغام کو لے کر چلیں، امور میں وسعت پیدا کریں۔
جے ایس او کی کارکردگی گزشتہ ادوار میں بہتر رہی، اس بہتری کو مزید آگے بڑھانے کی ضرورت ہے۔
آئندہ کنونشن میں اس قدم کو ایک قدم آگے لے کر بڑھیں اور ایک ممتاز حیثیت حاصل کرنے کی ضرورت ہے جس کو طلبہ برادری بھی تسلیم کرے۔