تازه خبریں

آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کا علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر تعزیتی پیغام

آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی کی قائد ملت جعفریہ سے ت زوجہ کی وفات پرتعزیت

نجف اشرف : آیت اللہ العظمیٰ شیخ بشیر حسین نجفی دام ظلہ الوارف نے نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر اظہارِ تعزیت

نجف اشرف: مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان اور سربراہ اسلامی تحریک پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تعزیتی پیغام جاری کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے قرآن مجید کی آیت مبارکہ “اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْنَ” کی تلاوت کرتے ہوئے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی (دام عزہ) کی اہلیہ کی رحلت کی خبر نہایت رنج و الم کے ساتھ موصول ہوئی۔

انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنی رحمت واسعہ میں جگہ عطا فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور انہیں حضرت فاطمہ زہراء سلام اللہ علیہا کی شفاعت و عنایت نصیب فرمائے۔

آیت اللہ العظمیٰ بشیر حسین نجفی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی، اہل خانہ اور تمام پسماندگان کی خدمت میں دلی تعزیت و ہمدردی پیش کرتے ہوئے دعا کی کہ خداوند متعال انہیں اس صدمہ جانکاہ پر صبر جمیل اور اجر عظیم عطا فرمائے۔

انہوں نے اپنے پیغام کے اختتام پر کہا:

“وَ لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ اِلَّا بِاللّٰہِ الْعَلِیِّ الْعَظِیم”