حجت الاسلام و المسلمین جناب آقای علامہ سید ساجد علی نقوی (دام ظله الوارف) پاکستان میں ولی فقیہ کے محترم نمائندے اور مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی کی سپریم کونسل کے معزز رکن السلام عليكم ورحمة الله وبركاته
انتہائی افسوس اور گہرے دکھ کے ساتھ آپ کی وفادار اور محترم اہلیہ کی وفات کی خبر موصول ہوئی، جس سے دلی رنج و ملال اور شدید دکھ ہوا۔ اس بزرگ خاتون نے اپنی بابرکت زندگی دینی، ثقافتی اور سماجی خدمات کے راستے میں گزاری، اور وہ بلا شبہ مکتبِ اہل بیت علیہم السلام کے لیے صبر، اخلاص اور مخلصانہ خدمت گزاری کی ایک بہترین مثال تھیں۔
میں اس دردناک سانحے پر آپ کو، آپ کے محترم خاندان اور اس مکرم گھرانے کے تمام پسماندگان اور عقیدت مندوں کو دلی تعزیت پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کے حضور اس مرحومه مغفورہ کے لیے وسیع رحمتِ الٰہی، درجات کی بلندی اور معزز پسماندگان کے لیے صبرِ جمیل اور اجرِ جزیل کی دعا کرتا ہوں۔ اسی طرح میں خدائے سبحان سے اسلام اور امتِ مسلمہ کی خدمت کے لیے آپ کی عزت، سلامتی اور روزافزوں توفیقات کی دوام کا خواستگار ہوں۔
والسلام عليكم و رحمة الله و بركاته۔
حمید شہریاری سیکرٹری جنرل، مجمع جهانی تقریب مذاهب اسلامی
