تازه خبریں

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے پاپائے روم پوپ لیو کے مشیر کرسٹوفر شریف کی ملاقات

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے پوپ لیو، کیتھولک چرچ کی جانب سے تعزیت

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ ساجد نقوی سے پوپ لیو، کیتھولک چرچ کی جانب سے تعزیت

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی (حفظہ اللہ) سے کیتھولک چرچ کی جانب سے پاپائے روم پوپ لیو کے پاکستان میں اسلامی امور کے ایڈوائزر محترم جناب کرسٹوفر شيرف نے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے قائد محترم کی اہلیہ محترمہ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے قائد ملت جعفریہ اور ان کے فرزندان ڈاکٹر عون ساجد اور عباس ساجد کو کیتھولک چرچ اور پاپائے روم کی جانب سے ہمدردی اور تعزیت کا پیغام پہنچایا۔

ملاقات کے دوران بین المذاہب ہم آہنگی، شیعہ اور مسیحی برادری کے باہمی تعلقات، قومی یکجہتی اور مختلف مذہبی و ملی امور پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ فریقین نے پاکستان میں مذہبی رواداری، باہمی احترام اور امن و اخوت کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا۔

قائد ملت جعفریہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے نیک خواہشات کے اظہار پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ مختلف مذاہب کے درمیان احترام، مکالمے اور تعاون کے فروغ سے معاشرے میں امن، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو مزید مستحکم کیا جا سکتا ہے۔ انہوں نے بین المذاہب تعلقات کو مزید پختہ بنانے اور مشترکہ انسانی و اخلاقی اقدار کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

ملاقات کے اختتام پر مرحومہ کے ایصال ثواب اور بلندی درجات کے لیے دعا کی گئی جبکہ ملک میں امن، استحکام، مذہبی ہم آہنگی اور قومی وحدت کے لیے بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔

آفیشل فیس بک دیکھیں