خیرپور میرس:
شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خاتم الانبیاء تبلیغی مرکز خیرپور میرس میں منعقدہ محفلِ قرآن میں شرکت کی۔
محفل کا موضوع فہم القرآن تھا، جس میں علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قرآن فہمی، علمِ تفسیر اور دینی بیداری کی اہمیت پر تفصیلی خطاب کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں ملکی و بین الاقوامی حالات پر روشنی ڈالی اور امتِ مسلمہ کی وحدت، تعلیماتِ قرآن اور اتحادِ امت کی ضرورت پر زور دیا۔
اس موقع پر استاد العلماء علامہ سید ارشاد حسین نقوی، صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل سندھ علامہ سید اسد اقبال زیدی، علامہ انصار الثقلین اور دیگر شیعہ و سنی علماء کرام نے بھی خطاب کیا۔
تقریب میں زہرا (س) اکیڈمی کے فلاحی امور کے انچارج جناب سہیل رضا صالحی، مولانا رفیق مہدی اور جناب رفعت عباس زیدی بھی موجود تھے۔










