مشہد مقدس سے آیت اللہ سید محمد علی موسوی شیرازی نے قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی اہلیہ کے انتقال پر دلی تعزیت و تسلیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحومہ کے لیے رحمت و مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔
«انّا للہ و انّا الیہ راجعون» عالی مرتبت آیت اللہ السيد ساجد علی نقوی (دامت برکاتہ) السلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ، ہم آپ کی محترم اہلیہ (شریکہ حیات) کے انتقالِ ملال پر آپ کی خدمت میں دلی تعزیت و تسلیت پیش کرتے ہیں۔ بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہیں کہ پروردگارِ عالم ان پر اپنی وسیع رحمت نازل فرمائے، اور انہیں کائنات کی تمام خواتین کی سردار، صدیقہ کبریٰ فاطمہ الزہراء (سلام اللہ علیہا) کے جوار میں محشور فرمائے۔ نیز اللہ تعالیٰ آپ کو طولِ عمرِ با برکت عطا فرمائے اور مکتبِ اہل بیت (علیہم السلام) اور ان کے پیروکاروں کی خدمت کے لیے آپ کی تائید و توفیق میں مزید اضافہ فرمائے۔ ہم ملتمس ہیں کہ آپ اپنے محترم خاندان ، تمام پسماندگان تک بھی ہماری تعزيت پہنچائیں
والسلام علیکم ورحمة اللہ وبرکاتہ مشہد مقدس –
13 ذی الحجۃ الحرام 1447ھ
عبداللہ السيد محمد علی الموسوی الشیرازی
