تازه خبریں

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تحت بین المدارس علمی مقابلے کا اختتام

جامعۃ المصطفی العالمیہ کے تحت بین المدارس علمی مقابلے کا اختتام

اسلام آباد :

اسلام آباد :

جامعہ الکوثر اسلام آباد میں جامعۃ المصطفی العالمیہ کی جانب سے منعقدہ بین المدارس علمی مقابلے کی اختتامی تقریب قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی حفظہ اللہ کے زیر صدارت منعقد ہوئی۔ اس تقریب میں رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان و چیئرمین امام خمینی ٹرسٹ علامہ سید افتخار حسین نقوی النجفی نے بھی شرکت کی۔ تقریب کے آخر میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبا کو انعامات دئے گئے ، علماء کرام نے طلباء کی علمی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے اس طرح کی علمی سرگرمیوں کے اہمیت پر روشنی ڈالی اور اس حوالے سے جامعۃ المصطفی العالمیہ کی خدمات کو سراہا۔