تازه خبریں

کراچی: گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے علامہ شبیر میثمی کی نشست

کراچی: گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے علامہ شبیر میثمی کی نشست

اسلامی تحریک کراچی کے زیر اہتمام سیکرٹری جنرل شیعہ علماء کونسل پاکستان و چیئرمین زہراؑ اکیڈمی پاکستان حجتہ الاسلام علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی کی زیر صدارت گلگت بلتستان کے نوجوانوں سے ایک اہم فکری و مشاورتی نشست منعقد ہوئی۔

یہ نشست حسین ہزارہ گوٹھ کراچی میں واقع گلگتی امام بارگاہ میں منعقد کی گئی، جس میں گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

نشست میں محترم محمد علی قائد اور سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی شریک تھے۔
اسلامی تحریک کراچی کے مرکزی و مقامی ذمہ داران نے ملکی و بین الاقوامی صورتحال، بالخصوص گلگت بلتستان کے حالیہ انتخابات، قومی مسائل اور ملت کو درپیش چیلنجز پر تفصیلی گفتگو کی۔

علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان کے فکری و عملی اہداف پر روشنی ڈالی اور نوجوانوں کو دینی، سماجی اور سیاسی میدان میں مؤثر کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔ نشست کے دوران نوجوانوں کے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیے گئے۔

اس موقع پر صدر شیعہ علماء کونسل پاکستان کراچی ڈویژن مولانا مظہر عباس زیدی، جنرل سیکرٹری مولانا سجاد حاتمی ، جناب آغا جمال ترابی سمیت دیگر رفقاء بھی موجود تھے۔

نشست کے اختتام پر شہدائے ملت جعفریہ بالخصوص
شہید آغا ضیاء الدین رضویؒ، شہید علامہ حسن ترابیؒ
اور دیگر تمام شہداء کے ایصالِ ثواب کے لیے اجتماعی فاتحہ خوانی کی گئی۔