تازه خبریں

25 جنوری شہدائے سیہون شریف اجتماع کے لیے علامہ اسد اقبال زیدی کی عوامی رابطہ مہم

شہدائے سیہون شریف اجتماع 25 جنوری | صوبائی صدر کی عوامی رابطہ مہم

25 جنوری: شہدائے سیہون شریف و شہدائے ملت جعفریہ کا عظیم اجتماع، درگاہ لال شہباز قلندر (گولڈن گیٹ) پر منعقد ہوگا

25 جنوری کو شہدائے سیہون شریف اور شہدائے ملت جعفریہ کی یاد میں ایک عظیم الشان اجتماع بیادِ شہدائے اسلام منعقد کیا جائے گا، جو درگاہ حضرت لال شہباز قلندرؒ (گولڈن گیٹ)، سیہون شریف پر ہوگا۔

اس اجتماع کی تیاریوں اور عوامی شرکت کو یقینی بنانے کے لیے شیعہ علماء کونسل سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی کی قیادت میں سندھ بھر میں عوامی رابطہ مہم زور و شور سے جاری ہے۔

عوامی رابطہ مہم کے تحت صوبائی صدر سندھ کے مختلف اضلاع کا دورہ کر رہے ہیں، جہاں وہ تنظیمی اجلاسوں، پریس کانفرنسز، علماء و کارکنان کے اجتماعات میں شرکت کر کے عوام کو 25 جنوری شہدائے سیہون شریف کی سالانہ برسی میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔

علامہ اسد اقبال زیدی کا کہنا ہے کہ شہدائے سیہون شریف اور شہدائے ملت جعفریہ کی قربانیاں ملتِ اسلامیہ کے لیے مشعلِ راہ ہیں، اور ان کی یاد میں منعقد ہونے والا یہ اجتماع دہشت گردی کے خلاف قومی عزم، اتحادِ امت اور امن کے پیغام کا مظہر ہوگا۔

انہوں نے تنظیمی ذمہ داران کو ہدایت کی کہ عوامی رابطہ مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس عظیم اجتماع میں شرکت کر کے شہداء کو خراجِ عقیدت پیش کر سکیں۔

خبریں فیسبک پر دیکھیں