تازه خبریں

آیت اللہ سید ساجد علی نقوی جے ایس او گجرات ڈویژن کے وفد سے ملاقات کر رہے ہیں

قائد ملت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی کی جے ایس او گجرات ڈویژن کے وفد سے ملاقات

راولپنڈی: قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی سے جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی سیکرٹری تعلیم محمد علی رضا، ڈویژنل صدر شاویز علی اور ڈویژنل جنرل سیکرٹری تطہیر محمد کی سربراہی میں جے ایس او گجرات ڈویژن کے ایک وفد نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران قائد ملت جعفریہ پاکستان حضرت آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے طلباء کو تعلیمی میدان میں محنت، تحقیق اور اعلیٰ اخلاق اپنانے کی تلقین فرمائی۔ قائد محترم نے کہا کہ نوجوان نسل کو چاہیے کہ وہ جدید تعلیم کے ساتھ دینی شعور، اخلاقی اقدار، صبر و تحمل اور برداشت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں تاکہ معاشرے میں مثبت کردار ادا کیا جاسکے۔

اسلامی تحریک کی ویب سائٹ دیکھیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان نے طلباء پر زور دیا کہ وہ اتحاد، نظم و ضبط، مثبت سوچ اور کردار سازی کو فروغ دیں اور اپنی صلاحیتوں کو قوم و ملت کی خدمت کیلئے بروئے کار لائیں۔ انہوں نے کہا کہ طلباء مستقبل کے معمار ہیں اور انہیں علم کے ساتھ ساتھ اخلاق و کردار میں بھی نمایاں ہونا چاہیے۔

وفد نے قائد محترم کو جے ایس او گجرات ڈویژن کی تنظیمی، تعلیمی اور تربیتی سرگرمیوں سے آگاہ کیا جبکہ آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے طلباء کی علمی و فکری خدمات کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

فیسبک دیکھیں