جعفریہ پریس پاکستان : شیعہ علماء کونسل پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ اسد اقبال زیدی نے جاری بیان میں کہا کہ امام حسینؑ کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے والے پر خیرپور انتظامیہ فوری ایف آئی کرے کل بروز بدھ 8 جولائی شیعہ علماء کونسل صوبہ سندھ کے اعلان پر پورے صوبے میں پر امن احتجاج کرینگے اگر انتظامیہ نے فوری ایکشن نہ لیا تو احتجاج کے دائرے کو بڑھادیا جائے گا انتظامیہ شرپسند عناصر اور ان کی پشت پناہی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لے تاکہ پر امن ماحول قائم رہ سکے