تازه خبریں

سید امجد زیدی کی قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی سے ملاقات

سابق اسپیکر گلگت سید امجد زیدی بلتستان اسلامی تحریک میں شامل

سابق اسپیکر گلگت بلتستان سید امجد زیدی اسلامی تحریک پاکستان میں شامل

راولپنڈی:

سابق اسپیکر گلگت بلتستان اسمبلی اور سابق وزیر تعمیرات عامہ سید امجد زیدی نے اسلامی تحریک پاکستان میں باضابطہ شمولیت اختیار کرلی۔

سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی جانب سے سید امجد زیدی کو اسلامی تحریک پاکستان میں خوش آمدید کہا گیا۔

اسلامی تحریک پاکستان کی ویب سائٹ دیکھیں

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی دامت برکاتہ سے گلگت بلتستان کے حلقہ کھرمنگ کی معروف سیاسی شخصیت سید امجد زیدی نے ملاقات کی۔ اس موقع پر اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل سید سکندر عباس گیلانی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ بھی موجود تھے۔

ملاقات میں سید امجد زیدی نے کہا کہ اسلامی تحریک پاکستان گلگت بلتستان میں عوامی حقوق کے حصول کا ایک مؤثر پلیٹ فارم ہے جس نے ہمیشہ سیاست کا محور عوامی خدمت کو رکھا۔ انہوں نے کہا کہ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی سرپرستی میں اسلامی تحریک پاکستان نے ملک بھر میں اتحاد و اتفاق کی سیاست کو فروغ دیا۔

سید امجد زیدی نے اسلامی تحریک پاکستان میں شمولیت کو اپنے لیے باعث افتخار قرار دیتے ہوئے اس موقر جماعت کے ذریعے کھرمنگ کے عوام کی خدمت جاری رکھنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔

سربراہ اسلامی تحریک قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سید امجد زیدی کے جذبات کو سراہتے ہوئے انہیں جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔

اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات زاہد علی آخونزادہ نے کہا کہ عوامی خدمت اور گلگت بلتستان کے بنیادی حقوق کی جدوجہد کے باعث آئی ٹی پی عوام اور سیاسی شخصیات کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوامی حقوق کے حصول کیلئے اسلامی تحریک پاکستان ماضی کی طرح اپنا مثبت کردار ادا کرتی رہے گی۔

فیسبک دیکھیں