سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کا ایک اہم اجلاس زیر صدارت علامہ سید محمد عباس رضوی صدر اسلامی تحریک گلگت
بلتستان علاقائی صدر کیمپ آفس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈویژنل صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی ، ضلعی صدر علامہ شیخ محمد رضا بہشتی سمیت دیگر
علمائے کرام اور تنظیمی شخصیات نے شرکت کی۔ اجلاس میں موجودہ علاقائی صورت حال کا بغور جائزہ لیا گیا ۔سالگرہ آزادی کی مناسبت سے
منعقدہ اجلاس میں جنگ آزادی کے تمام ہیروز اور اس زمانے کے بزرگوں کا خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ ساتھ اس خطے کی تعمیر و ترقی کے
حوالے بھی گفتگو ہوئی۔ اجلاس میں ریاست پاکستان اور ارباب اقتدار سے پر زور مطالبہ کیا گیا کہ ارض گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت کے
تعین جلد از جلد کرئے۔گلگت بلتستان کے عوام آئینی حقوق سے کم کسی بھی پیکج کو طفل تسلی کے مساوی سمجھتی ہے۔اجلاس میں چند دن قبل گندم
کے کوٹے کی کمی کو بھی تشویش کی نگاہ سے دیکھتے ہوئے اس فیصلے کو فوراََ واپس لینے کا بھی پر زور مطالبہ کیا گیا۔
اجلاس میں اس امر کا بھی تقاضا کیا گیا کہ حکومت گلگت سکردو روڈ کی توسیعی منصوبے کو جلد از جلد شروع کرے ۔ساتھ دیگر منصوبوں کو بھی عملی شکل دینے کے لیے خصوصی توجہ دے۔
سیکریٹری اطلاعات
اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن