تازه خبریں

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے پارلیمانی سطح پر تعاون میں فروغ پر زور دیا ہے

اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان نے پارلیمانی سطح پر تعاون میں فروغ پر زور دیا ہے

(جعفریہ پریس )اقتصادی کمیشن اور پائدار ترقی” کے زیر عنوان ایشیائی پارلیمانی اجلاس میں شرکت کی غرض سے ایران کا ایک پارلیمانی وفد پاکستان کے دورے پر اسلام آباد گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے پارلیمانی وفد نے دارالحکومت اسلام آباد اپنے قیام کے دوران قومی اسمبلی کے چیئرمین، سردار صادق ایاز” سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ہونے والی ملاقات میں ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر” ڈاکٹر علی لاریجانی” کی جانب سے انہیں ایران کے دورے کی باضابطہ دعوت پیش کی گئی۔ پاکستان کی قومی اسمبلی کے اسپیکر ” سردار صادق ایازنے ڈاکٹر علی لاریجانی کی جانب سے دورۂ ایران کی دعوت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ آئندہ ماہ ایران کا دورہ کرنے کی کوشش کریں گے۔ بتایا جاتا ہے کہ ایرانی پارلیمانی وفد نے ” سینیٹ کے چیئرمین” رضا ربانی” سے بھی ملاقات اور گفتگو کی۔ اقتصادی کمیشن اور پائدار ترقی” کے زیر عنوان ایشیائی پارلمانوں کا اجلاس ، جس میں ایران سمیت دنیا کے انیس ملکوں کے پارلیمانی وفود شریک ہیں، منگل کے روز پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں شروع ہوا، ایشیائی ملکوں کی بین الپارلیمانی یونین کے رکن ملکوں کی تعداد اکتالیس ہے جبکہ سترہ ملک بحیثیت ناظر شریک ہیں۔