تازه خبریں

ایران : صدارتی انتخاب میں حسن روحانی دوسری بار صدر منتخب

ایران کے سرکاری ٹی وی کے مطابق صدارتی انتخاب میں حسن روحانی دوسری بار صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
الیکشن کمیٹی کے سربراہ علی اصغر احمدی نے کہا ہے کہ تقریباً تمام ووٹوں کی گنتی ہو گئی ہے اور حسن روحانی کو چار کروڑ ووٹوں میں سے دو کروڑ 28 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔
سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان کے مخالف امیدوار کو ایک کروڑ 15 لاکھ ووٹ ملے ہیں۔
سرکاری ٹی وی چینل نے صدر روحانی کو دوسری بار صدر منتخب ہونے پر مبارک باد دی ہے۔
ایران کی وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ٹرن آؤٹ غیر متوقع طور پر بہت زیادہ رہا اور چار کروڑ سے زیادہ ووٹ ڈالے گئے۔