جعفریہ پریس : اسلامی تحریک پاکستان صوبہ سندھ کے صدر علامہ سید ناظر عباس تقوی سے جماعت اسلامی پاکستان سندھ کے اعلی سطحی وفد کی کراچی میں ملاقات۔متحدہ مجلس عمل کی فعالیت آئندہ انتخابات و دیگر امور پر گفتگو ہوئی جماعت اسلامی کے وفد میں امیر جماعت اسلامی سندھ ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی،محمد حسین محنتی و دیگر شامل جبکہ اسلامی تحریک کے جناب یعقوب شہباز،جناب ذولفقارحیدر شامل۔2002 کے عام انتخابات میں محمد حسین محنتی متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ سے ممبر قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے جبکہ متحدہ مجلس عمل کی ٹکٹ پہ اسلامی تحریک پاکستان کے غلام عباس پنجوانی کو صوبائی نشست پہ کامیابی مل گئی تھی جس کے نتائج کو ایک سیاسی جماعت کی دھاندلی کی وجہ سے تبدیل کردیا گیا تھا