تازه خبریں

دفتر اسلامی تحریک پاکستان سکردو میں یوم آزادی کی مناسبت سے دعائیه تقریب کا انعقاد

دفتر اسلامی تحریک پاکستان سکردو میں یوم آزادی کی مناسبت سے دعائیه تقریب کا انعقاد.علامه شیخ فدا حسن عبادی نے مملکت عزیز پاکستان کو الله تعالی کا عظیم نعمت قرار دیتے هوۓ اس کی شکر وقدردانی اور اسکے خلاف هونے والی سازشوں کوناکام بنانا اور اسکی استحکام و ترقی کی راه کاوشیں اسلامیان پاکستان اور شهریان پاکستان کی خصوصی زمه داری قرار دیا.اس موقع پر انهوں نے ریاست پاکستان اور حکومت سے بھی مطالبه کیا که وه تمام شهریوں کو ایک نظر سے دیکھےاور دهشت گردوں کے خلاف بلا امتیاز مسلک و مذهب’رنگ و نسل کاروائ عمل میں لائ جاۓ.دنیا اس مملکت عزیز کے جنت نظیر خطه سرزمین گلگت بلتستان کو هتیانے کی فکر میں هے اور اپنے نا عاقبت اندیش لوگ اس خطه کو پاکستان کاحصه سمجھنے کے لیے آماده و تیار نهیں.یه انتهائ ستم ظریفی هے.دنیا کی تاریخ کے بر خلاف یه خطه ملک میں مکمل طور پر شامل هونا چاهتا هے.جبکه ریاست پاکستان اور حکومت اس خطه کو دل سے وطن کا حصه نهیں سمجھتی.اس صورت میں سینکڑوں’هزاروں سوالات اٹھتے هیں.جن کےمعقول جواب کے بجاۓ ممکنه /فتنه کی صورت مئں روشن هق جاۓگ