سانحہ درگاہ فتح پور شریف بلوچستان، خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ،علامہ اکبر زاہدی
علامہ اکبر حسین زاہدی کی سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف سید سرفرازعلی شاہ کے بڑے فرزند سید یونس علی شاہ سے ملاقات
سانحہ پر قائد ملت جعفریہ پاکستان کی سید یونس علی شاہ سے فون پر تعزیت
وفد کے ہمراہ سانحہ درگاہ فتح پورشریف کے شہد اکے جنازوں اور تدفین میں شرکت
قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کی ہدایت پر صوبائی صدر شیعہ علماءکونسل بلوچستان علامہ اکبر حسین زاہدی ،ڈویژنل صدر مولانا عبدالماجد جوادی ،عہدیداران اور کارکنان کے ہمراہ گنداواضلع جھل مگسی کے قریب درگاہ فتح پور شریف پہنچے اور سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف سیدسرفرازعلی شاہ کے بڑے فرزند سید یونس علی شاہ سے ملاقات کی اور سانحہ درگاہ فتح پور شریف پر قیمتی جانوںکے ضیاع پر تعزیت پیش کی اور شہداءکے جنازوں اور تجہیز و تدفین میںشرکت کی اس موقع پرقائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے سجادہ نشین درگاہ فتح پور شریف سید سرفرازعلی شاہ کے بڑے فرزند سید یونس علی شاہ سے فون پر سانحہ پر تعزیت کی اور شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی صحت یابی کی دعا کی ۔ صوبائی صدر شیعہ علماءکونسل بلوچستان علامہ اکبر حسین زاہدی نے درگاہ پر ہونے والے خود کش حملہ کی شدید الفاظ میں مذمت اور شہادتوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم شہداءکے لو احقین سے دلی ہمدردی اورتعزیت کرتے ہیں اور دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔
علامہ اکبر حسین زاہدی کا کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں ،یہ ملک دشمن عناصرملک میں بدامنی کا بازار گرم کرنے کی کوشش کررہے ہیں جنہیں روکنا ہوگا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کےلئے ملک دشمن عناصر کے خلاف فیصلہ کن آپریشن کومزیدتیز کرتے ہوئے ملک میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن کو منطقی انجام تک پہنچائے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گرد انسانیت کے دشمن اورخونی درندے ہیں جن کاکسی مذہب و مسلک سے تو دور، انسانیت سے بھی دور کا واسطہ نہیں۔معصوم لوگوں کا خون بہانے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں۔جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت اور شہداءکی بلندی درجات کی دعاکرتے ہوئے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا 2005ءکے بعد اس درگاہ پر دہشتگردی کادوسرا بڑا واقعہ ہے خطہ میں مزید سانحات رونما ہو نے سے قبل شہریوں کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے سانحہ میںملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروںکو قانون کے شکنجہ میں جکڑتے ہوئے ملک دشمن عناصر کو تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔