اسلامی نظام کا نفاذ مشترکہ سفارشات کی روشنی میں کیا جائے، علامہ ساجد نقوی
شیعہ علما کونسل لاہو رکی ملی افطاری میں علامہ سبطین سبزواری، افضل حیدری، وزیر مذہبی امور زعیم قادری، بیرسٹر عامر حسن کی شرکت
شیعہ علما کونسل لاہو رکی ملی افطاری میں علامہ سبطین سبزواری، افضل حیدری، وزیر مذہبی امور زعیم قادری، بیرسٹر عامر حسن کی شرکت
اسلام رہبانیت نہیں، میدان عمل میںرہ کر معاشرہ سازی کا درس دیتا ہے، علامہ سبطین سبزواری
نیک اعمال کے بغیر بخشش کی توقع رکھنے والے راہ ہدایت سے بھٹکے ہوئے ہیں
ماہ مقدس میں تلاوت قرآن مجید، ترجمہ اور تفسیر پر توجہ دینی چاہیے ، استقبال رمضان نشست سے خطاب
راولپنڈی( ) شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ سید سبطین حید ر سبزواری نے کہا ہے کہ اسلام رہبانیت اور گوشہ نشینی کا نہیں، میدان عمل میں معاشرہ سازی کا درس دیتا ہے۔جس کی بنیاد قرآن و حدیث اوراسوہ اہل بیت علیہم السلام میں دی جاچکی ہے۔ جو لوگ نیک اعمال کے بغیر بخشش کی توقع رکھتے ہیں، راہ ہدایت سے بھٹکے ہوئے ہیں۔انہیں علما سے رجوع کرنا چاہیے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے استقبال رمضان کی نشست سے خطاب میں کیا ۔علامہ سبطین سبزواری کا کہنا تھاکہ شیعہ علما کونسل ، قائد ملت اسلامیہ نمائندہ ولی فقیہہ علامہ سید ساجد علی نقوی کی زیر سرپرستی کام کرنے والی نظریاتی جماعت ہے، جس کا پاکستان میں جمہوری، شہری اور آئینی حقوق کی جدوجہد کا ایک طویل باب ہے، شیعہ علما کونسل معاشرہ سازی میں نظریاتی اور ملی سفر جاری رکھے گی۔ اس کے لئے متحرک نظریاتی افراد کی تیاری ہماری ترجیحات میں ہونی چاہیے۔تاکہ دین محمدی کی بہتر خدمت کے مواقع فراہم کئے جاسکیں۔ علا مہ سبطین سبزواری نے کہا کہ یوم القدس قائد ملت اسلامیہ کی ہدایت پر جمعتہ الوداع کو بعد از نمازجمعہ منایا جائے گا۔تاکہ مظلوم فلسطینیوں سے اسرائیلی مظالم کے مقابلے میں مظلوم فلسطینیوں کی حمایت کی جائے۔ان کا کہنا تھا کہ رمضان المبارک اللہ تعالیٰ کا مہینہ ہے ، جس میں رب کائنات انسان کو اصلاح اور استغفار کا موقع دیتا ہے، تاکہ وہ اپنی غلطیوں اور گناہوں کی معافی مانگ سکے۔ ماہ مقدس میں تلاوت قرآن مجید، اس کے ترجمہ اور تفسیر پر توجہ دینی چاہیے کہ خالق کائنات نے اپنے انسانوں کی فلاح اور ابدی زندگی کے لئے کیا منشور دیا ہے۔ اس لئے رمضان المبارک کے موقع کو ضائع نہیں کرنا چاہیے۔