وزیراعظم کی چین کے نئے سال کی آمد پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد
وزیراعظم محمد نواز شریف نے چین کے نئے سال کی آمد پر چینی قیادت اورعوام کو مبارکباد دی ہے۔ پاکستان کے عوام اور حکومت کی طرف سے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہو ئے وزیر اعظم نے کہا کہ چین اور پاکستان دوستی کے مضبوط رشتے اور شراکت داری میں بندھے ہیں۔ پاکستان چین اقتصادی راہداری دونوں ملکوں کے تعلقات میں سنگ میل حیثیت رکھتی ہے۔