تازه خبریں

ٹاون ایریاز سمیت پورے بلتستان کے کسی بھی یونین کونسل سے نا انصافی نہیں ہونی چاہیے … ریحانہ عبادی

NTS کے ذریعے اساتذہ کے تقرریوں کے عملکو شفاف بنایا جائے۔
جس علاقے کی جو ضروریات اور حق ہے وہ اسی کو ملنا چاہیے۔
ٹاون ایریاز سمیت پورے بلتستان کے کسی بھی یونین کونسل سے نا انصافی نہیں ہونی چاہیے
( ریحانہ عبادی ممبر گلگت بلتستان اسمبلی)
سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان کی رکن اسمبلی ریحانہ عبادی نے حالیہ nts کے تھرو سلیکشن کے عمل کی شفافیت پر ذور دیتے ہوئے کہا اساتذہ کے تقرری میں بعض کوتاہیاں ہو رہی ہے ۔ جو کہ افسوس ناک ہے ۔ میرٹ اور انصاف کے تقاضوں کے عین مطابق کام ہونی چاہیے۔ کسی بھی یونین کونسل میں اسی یونین کونسل اور ٹاون سٹی میں اہل امیدوار کو میرٹ کے مطابق تعینات کرنی چاہیے ۔ متعلقہ ذمہ داروں کو اس اہم اور نازک مرحلے میں قوم کے مستقبل کا خاص خیال رکھنا چاہیے۔ nts کے عمل کے باوجود غیر اخلاقی ہیر پھیر اور معاملات کو اِدھر سے اُدھر کرنا اور کامیاب امیدواروں کی درجہ بندی میں بعض ذرائع کے مطابق رد وبدل اور ہر علاقے کی ذمینی حقائق کے منافی اقدامات یقناََ نقصان دہ ہونے کے ساتھ مستقبل کے لیے بھی بد شگونی ہوگی۔ کسی دور دراز دیہات سے کئی کلومیٹر راستہ طے کر کے یا شہر سے دور دراز دیہاتوں میں دل سے کوئی ڈیوٹی دینے نہیں جاتا ۔ بعدازاں سفارش اور دیگر امکانات کے ذریعے ڈیوٹی تبدیل کرتے ہیں۔ کئی سکول ایسے ہیں جن میں 100 سے کم طلبا ہیں اور 15سے 20اساتذہ ڈیوٹی دے رہے ہیں۔ اور کچھ اسکول ایسے لاوارث ہیں جن میں دوسو کے قریب طلبا ، طالبات ہیں بمشکل پانچ ،چھے اساتذہ بھی دستیاب نہیں ہیں۔ ان حالات کی روک تھام کے لیے میرٹ ، حقائق اور حالات کے عین مطابق اقدام اٹھایا جائے۔