جعفریہ پریس شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکریٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے استحکام پاکستان کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے قیام کے وقت تمام مسلاک متحد تھے اور شیعوں نے بھی بے پناہ قربانیاں دیں مگر بعد میں ہمیں فرقوں میں تقسیم کیا گیا ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پاکستان کے مہذب شہری ہیں ہماری شہری آزادیوں پر پابندی سے گریز کیا جائے عزاداری امام حسین ہماری شہری آزادی کا مسئلہ ہے اس پرکسی قسم کی پابندی قابل قبول نہیں ہم حکومت سے دو ٹوک مطالبہ کرتے ہیں کہ عزاداروں پر سے ایف آئی آرز واپس لی جائیں