کراچی جعفریہ پریس ۲۹ جولائی 2017 کو کراچی بریٹو روڈ پر احیاء شہداء کانفرنس بمناسبت برسی شہید علامہ حسن ترابی ؒ منعقد کی گئی جس میں عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس کانفرنس میں مختلف تنظیموں سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی اور شہید علامہ حسن ترابیؒ کو خراج عقیدت پیش کیا اس کانفرنس میں قائد ملت جعفریہ پاکستان آیت اللہ سید ساجد علی نقوی نے خصوصی شرکت کی قائد ملت جعفریہ پاکستان نے اپنے صدارتی خطاب میں مختصر طور پر شہید علامہ حسن ترابیکی قومی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا قائد ملت جعفریہ نے کہا کہ شہید کے مشن اور یاد کو تازہ کرنے کا سب سے بہتر طریقہ ہے کہ ہم ان کے مشن کو زندہ رکھیں