تازه خبریں

گلگت بلتستان اسمبلی میں اسلامی تحریک دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری، مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے پر قائد ملّت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کو مبارک باد۔

سکردو۔ اسلامی تحریک پاکستان بلتستان ڈویژن کے صدر علامہ شیخ فدا حسن عبادی نے گلگت بلتستان اسمبلی کے مخصوص نشستوں پر کامیاب ہونے پر قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کو مبارک باد دی۔ اور کہا کہ گلگت بلتستان میں اسلامی تحریک پاکستان دوسری بڑی جماعت بن کر ابھری ہے۔ جو کہ اس خطے کی تمام امن پسند قوتوں کی فتح ہے۔طویل عرصے پابندیوں اور انتخابات کے نازک موقع پر بینڈ لگانا،سازشیں اور میڈیا ٹرائل سمیت ان گنت مشکلات کے باوجود ملت جعفریہ کی واحد نمائندہ جماعت نے اپنے حیثیت کو منوایا کارکنان اور علمائے کرام کی خلوص و محنت کا ثمرہ اللہ تعالی نے دیے دیا۔