سکردو(پ۔ر) اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کا ایک اہم اجلاس علاقائی کیمپ آفس سکردو میں زیر صدارت حجتہ الاسلام علامہ سید محمد عباس رضوی منعقد ہوا ۔ اجلاس میں پورئے بلتستان سے تنظیمی عہدیداروں ، علمائے کرام اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اسلامی تحریک پاکستان بلتستان کے رہنماؤں نے کہا سرزمین گلگت بلتستان مملکت عزیز خداد اد پاکستان کا مضبوط و توانا حصہ ہے اسکی سا لمیت اور بقا پاکستان کی بقا ہے اسکی تعمیر و ترقی وطن عزیز کا مضبوطی فراہم کرنا ہے ۔ یہاں کے غیور عوام سب سے زیادہ محب وطن ہے ۔ اس خطے کے عوام نے انگنت قربانیاں دی ہیں۔ لیکن ریاست پاکستان اور ارباب اقتدار اس خطے کے ساتھ مسلسل نا انصافی کر رہا ہے ۔ طویل قربانیوں کا صلہ عبوری اور غیر دستوری سیٹ اپ نہیں یہ اس خطے کے بابصیرت اور محب وطن عوام کے ساتھ طفل تسلی کے سوا کچھ نہیں گلگت بلتستان کے عوام طویل عرصے سے ایک مطالبے پر قائم ہیں وہ پانچواں صوبہ ہم حکومت اور ریاست سے خیرات نہیں اپنا حق طلب کر رہے ہیں۔ حکمراں جھوٹی تسلیوں سے یہاں کے غیرت مند عوام کی آنکھوں میں دھول نہیں جونک سکتے۔ اجلاس میں یہ طے پایا گیا کہ حقوق کی حصول کے لیے بہت جلد حکمت عملی کے ساتھ واضح پالیسی کے ساتھ جد و جہد کا آغاز کیا جائے گا۔ اجلاس میں ملک میں نیشنل ایکشن پلان کے رخ کو تعصب اور توازن کی بنیاد پر ملت تشیع کی جانب موڑنے پر تشوش کا اظہار کیا گیا۔ مزید کہا گیا کہ دہشت گردی ایک لعنت ہے اس اسکے بنیادی فکر کے ساتھ جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ٹھوس بنیادوں پر کام کیا جائے اور پر امن شہریوں کو دہشت گردوں کی صف میں نہیں لایا جائے۔ اجلاس میں حالیہ سینٹ کی کمیٹی برائے اقتصادی امور کی جانب سے پیش کیے جانے والے رپورٹ کو اس خطے کے ساتھ مکمل زیادتی قرار دیا گیا ۔ اور اسے مملکت عزیز خداداد پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش ہے ۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ اسلامی تحریککے رہنما جلد از جلد پورئے بلتستان کے عوام کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے لیے علاقوں کا دورہ کرئے اور مشترکہ لائحہ عمل تیار کر کے ایک مضبوط و توانا آواز کے ساتھ حقوق کی جنگ لڑینگے ۔ اسلامی تحریک کے ہنگامی اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا قائد ملّت جعفریہ پاکستان حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی نے بہت بہتر انداز کے ساتھ وطن عزیز کی شہریوں کی حقوق کی جنگ جو لڑ رہے ہیں انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اظہا ر کیا گیا کہ ان کی حکیمانہ اور مدبرانہ قیادت کے سایے تلے اپنی ملّی و قومی حقوق کی حصول اور تحفظ کی جد و جہد کو جاری رکھا جائے گا۔ اجلاس میں گلگت بلتستان کے حکام کو متنبہ کیا گیا کہ وہ تعصب اور بنیاد پرستی کے رویہ کو ترک کرئے اور حضرت امام حسین ؑ
کی زات اقدس کو فرقوں تک محدود کرنے کی مذموم کوشش کو ترک کرئے ۔ امام عالی مقام تمام فرقہ بندی کی سوچ سے بالاتر اور اسلام کا قدر مشترک میراث اور اثاثہ ہے یوم الحسین کے جلسے کے انعقاد پر بے گناہوں اور طلبا پر کاٹی گئی fir کو فوراَ واپس لی جائے اور اس خطے کی امن و امان کو خراب ہونے سے بچائیں ۔
کی زات اقدس کو فرقوں تک محدود کرنے کی مذموم کوشش کو ترک کرئے ۔ امام عالی مقام تمام فرقہ بندی کی سوچ سے بالاتر اور اسلام کا قدر مشترک میراث اور اثاثہ ہے یوم الحسین کے جلسے کے انعقاد پر بے گناہوں اور طلبا پر کاٹی گئی fir کو فوراَ واپس لی جائے اور اس خطے کی امن و امان کو خراب ہونے سے بچائیں ۔