تازه خبریں

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی پورئے بلتستان میں تنظیم سازی مہم شروع

جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کی پورئے بلتستان میں تنظیم سازی مہم شروع
سکردو شہر کے نوجوان تنظیم سازی کے عمل میں پیش پیش ۔ کرسمہ تھنگ یونٹ کا قیام عمل میں لایا گیا۔
آج سکردو شہر کے محلہ کرسمہ تھنگ میں جعفریہ اسٹوڈنٹس یونٹ کی تشکیل کے لیے شیعہ علماء کونسل ضلع سکردو کے صدر حجتہ الاسلام علامہ شیخ رضا بہشتی کے ساتھ جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن بلتستان کے صدر محمد شبیر حافظی نے کرسمہ تھنگ کے نوجوانوں کی دعوت پر علاقے کا دورہ کیا
علاقے کے نوجوانوں نے قیادت کے حکم پر لبیک کہتے ہوئے ہر قسم کی قربانی دینے کے عزم کا اظہار کیا گیا اور آئندہ کے لیے نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی دام عزہ کی زیر سرپرستی میں jso میں اپنی فعالیت کو عملی جامہ پہنانے کے لیے جے ایس او کرسمہ تھنگ یونٹ کو تشکیل دیا گیا اس موقع علامہ شیخ محمد رضا بہشتی اور محمد شبیر حافظی نے قومی و ملّی پلیٹ فارم اور قائد محترم نمائندہ ولی فقیہ حضرت علامہ سید ساجد علی نقوی کے قومی وملی خدمات پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ jso کرسمہ تھنگ یونٹ کے نو منتخب صدر برادر اکبر علی صاحب و دیگر عہدیداروں سے حلف لیا ۔