شیعہ علماء کونسل /اسلامی تحریک پاکستان کی جانب سے کشمیر میں بھارتی جارحیت و فلسطین میں صہیونی فوج کے ہاتھوں شہید ہونے والے واقعات کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا اس موقع پر مرکزی سکریٹری جنرل علامہ عارف واحدی نے ان واقعات کی شدید مذمت کی اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا ان کا کہنا تھا کہ مسلم امہ کا اتحاد ہی ان واقعات کا سدباب کرسکتا ہے جبکہ اسلامی تحریک پنجاب،سندھ،،بلوچستان،خیبرپختونخواہ،و گلگلت بلتستان کے سکریٹریٹ سے جاری ہونے والے علحیدہ علحیدہ بیانت میں شدید رد عمل کا اظہار کیا گیا اسلامی تحریک پاکستان کے مرکزی و صوبائی رہنماوٗں کا کہنا تھا کہ ہم ماضی میں بھی کشمیر و فلسطین کی آزادی کی تحریک کی حمایت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی ان کی حمایت کرینگے