تازه خبریں

امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ عارف واحدی کی شرکت و ملاقات

اکتوبر 2017 : امام کعبہ کے اعزاز میں استقبالیہ شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی جنرل سکریٹری علامہ عارف واحدی کی شرکت وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبالسے بھی ملاقات
Jafariapress.com
اسلام آباد:امام کعبہ جناب صالح بن عبداللہ بن حمید کے اعزاز میں مرکزی جمعیت اھل حدیث پروفیسر ساجد میر کی طرف سے استقبالیہ دیا گیا جس میں مرکزی سیکریٹری جنرل شیعہ علما کونسل علامہ عارف حسین واحدی نے بھی شرکت کی،علاوہ ازاں وفاقی وزیر داخلہ جناب احسن اقبال،سراج الحق،اکرم خان درانی،مولانا حامد الحق،شاہ اویس نورانی،وفاقی وزیر مواصلات حافظ عبدالکریم اور دیگر شخصیات موجود تھیں-
پروگرام کے اختتام پر امام صاحب کی خواھش پر میٹنگ ھوئی جس میں انھوں نے اظہار خیال کرتے ھوئے کہا کہ اس وقت امت مسلمہ میں اتحاد و وحدت کی اشد ضرورت ھے خاص کر پاکستان میں تمام مسالک کے درمیان اتحاد و رواداری کا قیام اور مسلکی انتشار کا خاتمہ انتہائی اھم ھے اور مجھے خوشی ھے کہ دشمنوں کی انتشار پھیلانے کی سازش کے مقابلے میں یہاں تمام مسالک کے علما متفق ھیں ھم سب ایک امت ھیں اور اسلام دشمن طاقتوں کے مقابلے میں اکٹھے ھیں۔اتحاد کی فضا جتنی بہتر ھو گی امت اتنی مضبوط ھو گی۔
علامہ عارف واحدی نے کہا کہ آپ امام بیت اللہ شریف ھیں تمام مسالک کے لوگ آپ کی اقتدا میں نماز پڑھتے ھیں تمام مسالک کے علما اپنے پیروکاروں کو حکم دیتے ھیں ک آپ امام صاحب کی اقتدا میں نماز پڑھیں تاکہ دنیا کو یہ پیام جائے کہ ھم اکٹھے ھیں۔تو آپ امت کے درمیان نکتہ وحدت ھیں،دشمن اسلام قوتوں کی سازش کے مقابلے میں ات کے اتحاد کے لیے مرکزی کردار ادا کر سکتے ھیں ،ملت تشیع کے قائد علامہ ساجد نقوی نے باقی مسالک کے جیّد علما کے ساتھ ملکر اتحاد امت کے لئے بڑا کردار ادا کیا ھے آپ اگر دشمنان اسلام کے خلاف مسلمانوں کو جوڑنے میں کردار ادا کریں گے تو ھم آپ سے بھی اس معاملے میں تعاون کریں گے۔
جناب امام کعبہ نے فرمایا کہ کہ میں علامہ نقوی صاحب ملنا چاھتا ھوں قائد محترم کی مصروفیت کی وجہ سے ملاقات نہ ھو سکی۔