تازه خبریں

ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے، انتظامیہ کرفیو کے باوجود شرپسندوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے، یک طرفہ کاروائی ملکی استحکام کے لیےانتہائی خطرناک ہے، علامہ عارف حسین واحدی

جعفریہ پریس – شیعہ علماء کونسل پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل علامہ عارف حسین واحدی نے راولپنڈی میں رونما ہونے والے واقعات بالخصوص شرپسندوں کی جانب سے ٹولیوں کی شکل میں شہر کے مختلف علاقوں میں امام بارگاہوں اور شیعہ گھرانوں پر حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسجد کے جلنے کا ہمیں بھی افسوس ہے مگر کل سے لے کر آج تک 6 امام بارگاہیں جلائی جا چکیں ہیں مدرسہ شہید باقر صدر میں توڑ پھوڑ اورآگ لگانے کی کوشش کی گئی مگر بروقت اقدام کی وجہ سے مدرسہ بچ گیا – انہوں نے مزید کہا کہ قرائن سے واضح ہے کہ جنہوں نے جلوس کے دوران شیعان علی کے خلاف تکفیر کے نعرے لگائے انہی لوگوں نے مسجد ، مدرسوں اور کرفیو کے باوجود امام بارگاہوں کو جلایا – جو متولی امام بارگاہ کی اف آئی آر کٹوانے جاتا ہے پولیس اسی کو بٹھا لیتی ہے- ہم نے ہمیشہ اتحاد و وحدت کی بات کی ہے مگر حکمران طبقہ بھی یک طرفہ کاروائی سے گریز کرے ہم حکمرانوں سے مطالبہ کرتے ہے کہ ان شرپسندوں کو روکیں ورنہ یہ فتنہ پورے پاکستان میں پہل جائے گا جو ملک کے استحکام کے لیےانتہائی خطرناک ہے – انتظامیہ کرفیو کے باوجود شرپسندوں کو لگام دینے میں ناکام نظر آ رہی ہے، عوام کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکمرانوں کی آئینی ذمہ داری بنتی ہے اور ہم پرزور مطالبہ کرتے ہیں کہ سانحہ راولپنڈی کی غیر جانبدرانہ اور جوڈیشل انکوائری کرائی جائے اور ذمہ داروں کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔